ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: نہیں ہٹائے جائیں گے 25 ہزار ہوم گارڈ، حکومت نے دیا ڈیوٹی جاری رکھنے کا حکم

یوپی: نہیں ہٹائے جائیں گے 25 ہزار ہوم گارڈ، حکومت نے دیا ڈیوٹی جاری رکھنے کا حکم

Thu, 24 Oct 2019 19:31:33    S.O. News Service

لکھنؤ،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی حکومت نے ریاست میں 25 ہزار ہوم گارڈ نکالے جانے والے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ہوم گارڈ اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں گے۔چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے جمعرات کو ہوم گارڈ کوڈیوٹی جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی۔دراصل 12 اکتوبر کو اتر پردیش میں قانون ونظام اورامن و امان قائم کرنے کے لئے پولیس محکمے کے بجٹ سے لگائے گئے 25 ہزار ہوم گارڈ کی خدمات لینے سے محکمے نے منع کر دیا تھا۔ اے ڈی جی پولیس ہیڈکوارٹر بی پی جوگدنڈ نے اس سلسلے میں حکم جاری کیا تھا۔اس کے بعد ریاست میں کھلبلی مچ گئی تھی اور پھر ہوم گارڈ وزیر چیتن چوہان کو مورچہ سنبھال پڑا۔ اس حکم پر انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مذاکرات کرنے کے ساتھ یقین دلایا تھا کہ ہوم گارڈ محکمہ پولیس میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ صوبہ میں ایک لاکھ 18 ہزار ہوم گارڈ کے عہدے ہیں۔اس میں سے 19 ہزار عہدے خالی ہیں۔چیتن چوہان نے کہاکہ محدودجوان اور کم ڈیوٹی کے فارمولوں سے حل نکلا ہے۔31 مارچ کے بعد تمام ہوم گارڈ کو نئے اعزاز کے ساتھ ڈیوٹی ملے گی۔نئے بجٹ میں ہوم گارڈ اور پولیس کا بجٹ بڑھے گا۔ہو م گارڈو کو پہلے 500 روپے کا روزانہ بھتہ ملتا تھا، جسے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 672 روپے کر دیا گیا تھا۔اس سے اترپردیش پولیس کے بجٹ پر اثر پڑ رہا ہے۔


Share: